اسلام آباد (این این آئی)چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارے کے حادثہ کی خبر عالمی میڈیا پر بریکنگ نیوز کے طور پرنشر کی گئی، سی این این، بی بی سی، یورو نیوز اور بھارتی میڈیا میں خبر کو بھرپور کوریج دی گئی۔ ممتاز نعت خواں جنید جمشید کا نام لے کر حادثے کا ذکر کیا۔بھارتی میڈیا نے بھی حادثے کی خبر کو بھرپور کوریج دی۔