19 دسمبر سے ہفتہ قائد منانے میں وزارت اطلاعات اہم کردار ادا کرے گی : مریم اورنگزیب

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے سلسلہ میں 19 دسمبر سے ہفتہ قائد منانے میں وزارت اطلاعات اہم کردار ادا کرے گی۔ بدھ کو یہاں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد کے یوم ولادت کی تقریبات میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص بچے شرکت کریں گے کیونکہ نئی نسل کو عظیم قائد کے تصورات‘ شخصیت اور کامیابیوں سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے لئے قائد کی جدوجہد کو اجاگر کرنے اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی پروگرام منعقد ہوں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ قائد کے اصول اتحاد‘ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے نصب العین کے اصول کے لئے مشعل راہ ہیں۔ دیگر تقریبات میں قائد کی تصویر کے مصوری کے مقابلے‘ تقاریری مقابلے‘ قائد کی زندگی سے متعلق کوئز پروگرام‘ بچوں کے لئے پپٹ شو‘ ٹیبلو اور قومی ترانہ اور گیت شامل ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...