حکومت تجارتی خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کرے: خواجہ خاور رشید

لاہور(کامرس رپورٹر) مسلم لےگ (ن)ٹرےڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر و اےف پی سی سی آئی قائمہ کمےٹی برائے امن و امان کے چےئرمےن خواجہ خاور رشیدنے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں106فیصد اضافہ حکومتی معاشی پالیسیوں کا ثمر ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ ملکی صنعت ترقی کرے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے تجارتی خسارہ ختم ہو۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...