لاہور (کامرس رپورٹر ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب ) چےئرمین رےاض اللہ خان و گروپ لیڈر عاصم رضا نے کہا ہے کہ حکومت 25 سے 30 لاکھ ٹن فاضل گندم کی نکاسی کےلئے ایک سالہ ایکسپورٹ پالیسی کا اعلان کرے ، کیونکہ لاکھوں ٹن گندم کے ےہ فاضل ذخائر کھلے آسمان تلے موسمی اثرات کی وجہ سے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث خراب ہو رہے ہیں۔جس کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان کا اندیشہ ہے۔ رےاض اللہ خان نے کہاکہ لوکل انڈسٹری کو ایکسپورٹ کی مد میں حکومتی اداروں کی جانب سے ریبیٹ کی ادائیگی میں بلا وجہ تاخیر سے کام لےا جا رہا ہے اور بیورو کریسی کی جانب سے رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیںتاکہ گندم کو براہ راست ایکسپورٹ کر کے کمیشن مافیا کو فائدہ پہنچاےا جا سکے بیور و کریسی کے ان اقدامات کی وجہ سے حکومت کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کےا ہے کہ فوری طور پر ایکسپورٹ کی مد میں ملنے والی ریبیٹ متعلقہ برآمد کنندگان کو ادا کی جائے تاکہ وہ ایکسپورٹ کا سلسلہ جاری رکھ
لاکھوں ٹن فاضل گندم کی نکاسی کیلئے ایک سالہ برآمدی پالیسی کا اعلان کیا جائے: ریاض خان، عاصم رضا
Dec 08, 2016