خیبرایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ‘ بھاری تعداد میں اسلحہ وبارود برآمد

راولپنڈی/خیبر ایجنسی(صباح نیوز) سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے دہشت گردوں نے بارودی سرنگیں بنانے کیلئے مختلف اقسام کا بارود غاروں میں چھپا رکھا تھا ترجمان پاک فوج کے سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے بستی شیخاں میں کارروائی کی، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کے زیر استعمال 4 غار، 3 کمپائونڈز اور دھماکا خیز مواد بنانے والی ایک فیکٹری سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارودی سرنگیں بنانے کیلئے مختلف اقسام کا بارود غاروں میں چھپا رکھا تھا جبکہ کمپائونڈز سے دستی بم، بارودی سرنگیں، آئی اے ڈیز، اسلحہ اور دیگر بارودی مواد بھی برآمد ہواہے۔

خیبر ایجنسی/بارود برآمد

ای پیپر دی نیشن