اسلام آباد (این این آئی)قومی پاور لیفٹنگ ٹیم کے کوچ راشد ملک نے کہا ہے کہ قومی ٹیم اوشنا پیسفک پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، چمپئن شپ(آج) جمعہ سے سنگار پور میں شروع ہوگی، قومی ٹیم تین مرد اور چار خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، مرد کھلاڑیوں میں محمد احمد خان، سید ندیم ہاشمی اور محمود ہیرا جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں رابیہ رزاق سائبل سہیل، ٹونکل سہیل، ثانیہ غفور شامل ہیں، کوچ اور منیجر کے فرائض محمد راشد ملک انجام دیں گے، کوچ راشد ملک نے بتایا کہ کھلاڑی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے اور ٹیم کے کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کے بعد 12 دسمبر کو واپس وطن پہنچیں گے۔