نان و نفقہ کا دعویٰ‘ نسیم مائی کی درخواست پر یوسف رضا گیلانی سے وضاحت طلب

ملتان (سپیشل رپورٹر ) جج فیملی کورٹ ملتان نے خاتون کی جانب سے سابق وزیراعظم پاکستان کیخلاف نان و نفقہ کے دعوے پر 22 دسمبر کو وضاحت طلب کرلی ہے۔ فاضل عدالت میں مسماۃ نسیم مائی نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے اپنی مرضی و رضامندی سے 20 سال سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے شادی کی تاہم ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ 20 سال سے اسکا مبینہ شوہر اسکے اخراجات پورے نہ کررہا ہے لہٰذا اسے 5 کروڑ روپے دلوائے جائیں اور مہینہ کا خرچ بھی مقرر کیا جائے۔ دعوے کی تردید کرتے ہوئے پیپلزلائرزفورم کی سینئر رہنما بشری نقوی نے کہا ہے جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کی ساکھ کمزور کرنے کیلئے یہ دعوی سازش کے تحت دائر کیا گیا ہے۔ اگلی سماعت میں وہ خود بطور کونسل پیش ہوکر سابق وزیراعظم کا دفاع کریں گی۔دریں اثناء سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسماۃ نسیم مائی نامی خاتون سابق وزیراعظم کی کوئی دوسری بیوی نہیں ہے اس کا ذہنی توازن خراب ہے کئی بار پہلے بھی وہ اپنا یہ دعویٰ کرچکی ہے جو سچ ثابت نہیں ہوا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...