واشنگٹن (آئی این پی ) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سر دار محمد مسعود خان نے کہاہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دہشتگردی کا خطہ بنا رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے بین الاقوامی تنظیموں کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ وہ جمعرات کو ر واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے انسانی حقوق کمیشن کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔مسعود خان نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دہشتگردی کا خطہ بنا رکھا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بے گناہ شہریوں کے خلاف ناقابل بیان مظالم کے پیش نظر عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے ۔انہوں نے مزید کہا بھارتی فوجیں کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے شہریوں کو بھی شہید کررہی ہیں۔
صدر آزاد کشمیر
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے بین الاقوامی تنظیموں کی فوری توجہ کی ضرورت ہے
Dec 08, 2017