فیض آباد دھرنے سے گرفتار مزید 48ملزموں کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیض آباد دھرنے سے گرفتار مزید 48ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنے کے دوران گرفتارمظاہرین کی رہائی کا عمل جاری ہے ۔ اسلام آباد کی انسدا د دہشت گردی عدالت کےجج شاہ رخ ارجمند نے گرفتارمزید 48 ملزمان کی ضمانتیں منظو ر کر لیں۔خصوصی عدالت نے 48 ملزمان کوپچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ ضمانتیں حاصل کرنے والے ملزمان کیخلاف تھانہ آبپارہ، تھانہ کھنہ اور تھانہ آئی نائن میں مقدمات درج تھے۔اب تک فیض آباد دھرنےسے گرفتار 132 ملزمان عدالت سے ضمانت لے کررہا ہوچکے ہیں۔
ضمانتیں

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...