حضورؐ کی ولادت باسعادت پوری انسانیت کیلئے باعت رحمت ہے: ڈاکٹر نسیم حسن شاہ

ملتان (نمائندہ نوائے وقت ) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف ایگرانومی اور شعبہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں تقریب ہوئی میڈیکل یونٹ کے ڈاکٹر نسیم حسن شاہ نے کہا ہے کہ حضور ؐ کی ولادت باسعادت پوری انسانیت کے لئے باعث ِ رحمت ہے ۔ آپ کی عظمت اور شان خود خالقِ کائنات نے قرآن مجید میں بیان فرمائی ۔ نعت پاک پڑھنے اور سننے سے یا حضور پاک ؐ کا تذکرہ کرنے سے آنے والی آفتیں ، مصیبتیں ، بلائیں ٹل جاتی ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین ، رجسٹرار ڈاکٹرمطاہر اقبال،ڈاکٹر بسم اللہ خان، ڈاکٹر حکومت علی ، ڈاکٹر مقرب اکبر ، ڈاکٹر شکیل احمد موجود تھے۔ دوسرے مقررین نے کہا کہ حضور ؐ رحمت بن کر انسانیت پر برسے اسلام پر عمل پیرا ہو کر مسلمان دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پرٹرانسپور ٹ کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر جام نیاز احمد اور ٹرانسپورٹ آفیسر محمد عمران عزیز صوفی نیاز احمد لودھی ملک صفدر حسین،حُر غوری ، قمر سعید ،حاجی عمران مسعود، ولایت ڈوگر اور ٹرانسپورٹ کے تمام عملے نے بھی شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن