واشنگٹن(این این آئی)امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان نے اس بل کی منظوری دے دی جس سے فلسطینی اتھارٹی کی مالی امداد میں کمی ہو گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کی سیاسی جماعت ریپبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔اس بل کی منظوری کے حوالے سے اراکین ایوان نمائندگان کا کہنا تھا کہ امریکی امداد سے بظاہر تاثر یہ ملتا ہے کہ یہ امداد قتل کی وارداتوں کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے رکن ایڈ روائس کا کہنا تھا کہ اس مالی امداد کے پروگرام نے حساس دہشت گردی کو جنم دیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی مالی امداد زیادہ تر جرائم پیشہ قیدیوں میں تقسیم کر دی جاتی رہی ہے اور جتنی طویل سزا اتنی زیادہ مالی امداد دی جاتی رہی ہے۔