لاہور ( خبرنگار) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیر اہتمام چوک وزیر خان میںصوفی نائٹ© ’کل دا بھلا، کل دی خیر‘ کا باقاعدہ آغاز کل سے کیا جا رہا ہے جس میں ملک کے مشہور قوال اور لوک فنکار صوفیاءاکرام کا کلام پیش کریں گے۔ چوک وزیر خان کو یو ایس قونصلیٹ کے تعاون سے بحال کیا گیا ہے ۔جو کہ اب ایک بہترین سیاحتی مقام ہے۔جہاں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اب یہاں ہر ہفتے کی رات آٹھ بجے صوفی نائٹ کا اہتمام کیا کرے گی۔ ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کا کہنا تھا اس چوک کی بحالی سے اندرون لاہور کو ایک بہترین سیاحتی و ثقافتی جگہ مل گی ہے جہاں وہ سیاحتی و ثقافتی سر گرمیاں سر انجام دیں سکیں۔صوفی نائٹ کا مقصد صوفیاءاکرام کا کلام عام کرناہے۔اور اس جگہ کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنا ہے۔
صوفی نائٹ ”کل دا بھلا، کل دی خیر“ کا آغاز آج ہو گا
Dec 08, 2017