راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے نائب صدر میاں منظور احمد وٹو نے سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب حاجی سلیم چھیمہ سے ان کے جوان سالہ بھتیجے خاور عزیز کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، میاں منظور احمد وٹو جمعرات کو حاجی سلیم چھیمہ کی رہائش گاہ پر آئے، اس موقع پر سید مسعودالحسن شاہ ایڈووکیٹ، حمیر سلیم چھیمہ ایڈووکیٹ، سردار عامر ایڈووکیٹ،ماجد چھیمہ، خرم عزیز سمیت دیگر موجود تھے۔
میاں منظور احمد وٹو کا حاجی سلیم چھیمہ سے بھتیجے کی وفات پر اظہار تعزیت
Dec 08, 2017