فضائی حدود کی خلاف ورزی: چین نے بھارتی ڈرون مار گرایا

Dec 08, 2017

بیجنگ (آن لائن+ اے پی پی+ انٹرنیشنل ڈیسک) چینی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک بھارتی ڈرون کو چین کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا گیا۔ چین کی سرکاری نیوز ثنہوا کے مطابق فوج کے مغربی تھیٹر کے مغربی بیورو کے نائب ڈائریکٹر زانگ شوئیلی کا کہنا تھا کہ 'بھارت نے چین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، جس پر ہمیں عدم اطمینان ہے اور ہم اس کی شدید مخالفت کرتے ہیں'۔ ادھر بھارتی حکام کے مطابق نوئیڈا میں شارٹ اپ پراجیکٹ کے تحت کٹنگ ایج ایک ڈرون تیار کیا ہے جو تین ہفتے تک 65000 فٹ کی بلندی پر اڑنے اور تبت میں چینی افواج کی نقل و حرکت ریکارڈ کر سکے گا۔ 3 برس کی تحقیق کے بعد اس کا ڈیزائن تیار ہوا ہے۔

مزیدخبریں