ٹرمپ کے فیصلے کےخلاف اسلام آبا دسمیت ملک کے دیگرشہروں میں احتجاج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا تشویشناک فیصلے سے پوری دنیا میں آگ سی پھیلی ہے۔ سینیٹ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں میں قراردادیں جمع کرا دی گئیں. لاہور، کراچی اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے. جماعت اسلامی نے بھی جمعہ کو ملک گیر احتجاج کیا۔امت مسلمہ نے امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا فیصلہ نہیں مانیں گے۔ لاہور، کراچی، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت متعدد شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ سکھر، اوکاڑہ، بہاولپور اور کوئٹہ میں مظاہرین نے امریکی جھنڈے نذرآتش کئے۔مظفر آباد، میرپور، کوٹلی، باغ اور نیلم سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی مظاہرے کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن