سانحہ بلدیہ فیکٹری: عرب امارات نےمتحدہ رہنما حماد صدیقی کو پاکستان کا حوالے کردیا

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مطلوب متحدہ رہنما حماد صدیقی کو متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حماد صدیقی کی حوالگی کے لئے نارمل چینلز استعمال نہیں کئے گئے۔ حماد صدیقی کو خفیہ ادارے کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ایم کیوایم کے رکن حماد صدیقی کی حوالگی باہمی انٹیلی جنس تعاون کا نتیجہ ہے۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملوث ایک اور ملزم رحمان عرف بھولا کو انٹرپول کی مدد سے بنکاک سے گرفتار کرکے دسمبر 2016ءمیں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ دبئی انٹرپول نے حماد صدیقی کو گرفتار کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن