اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر نے جہلم ڈویژن میں جلال پور جٹاں کے قریب بریگیڈ سطح کی فوجی مشقیں ملاحظہ کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں مشقوں میں حصہ لینے والے فوجی دستوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عمدہ مورال اور محنت کی تعریف کی۔ انہوں نے تمام رینکس کیلئے مسلسل مشق اور حربی تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔