اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ قوم کی تقدیر بدلنے میں ووٹ بنیادی حیثیت رکھتا ہے، شہریوں کے انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے سے جمہوریت کو تقویت ملتی ہے، عوام ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو ان کے مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر جی سیون ون گرلز سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد شہریوں کو ووٹ کی اہمیت کے بارے آگاہی دینا ہے، شہریوں کو اپنے ووٹ رجسٹرڈ کرانے چاہئیں،انہوں نے کہا کہ31 دسمبر تک ووٹرز اپنا اندراج کرانے کے ساتھ اپنا رہائشی پتہ بھی تبدیل کرا سکتے ہیں۔ اس موقع پر سینیٹر سیمی ایزدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ووٹرز رکی بڑی تعداد جسڑڈ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کچی آبادیوں کے بہت سے مرد و خواتین کے ووٹ رجسڑڈ نہیںجہیں آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنراسلام آباد تو قیر اقبال نے کہا کہ الیکشن کمشن کی طرف سے ہر سال ووٹرز ڈے 7دسمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ عوام میں الیکشن قوانین کے بارے آگاہی دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے بعد اب ووٹرز اپنے مستقل یا عارضی پتہ پر ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔