لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔ آج منشا بم کیس، یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال کی بحالی سے متعلق کیس، سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق نوٹس، تحریک انصاف کے ایم پی اے نعیم عباس کی جانب سے فائرنگ کے معاملے اورڈی جی ایل ڈی اے کی ایل ڈی اے سٹی کی اراضی کی منتقلی سے متعلق کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت بھی ہوگی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار ترک جمہوریہ کی آئینی عدالت کے صدر کی خصوصی دعوت پر 16دسمبر سے ترکی کا دورہ کریں گے۔ چیف جسٹس ترکی کے شہر کو نیا میں مولانا رومی کی یاد میں 17دسمبر کو سالانہ بنیادوں پر منائی جانے والی شب عروس کے نام روحانی تقریب میں بھی شرکت کریں گے جس کی دعوت انہیں پاکستان میں ترکی کے سفیر نے دی ہے۔ اپنے دورے میں چیف جسٹس ترک اعلی آئینی عدالت کے سربراہ سے ملاقات کریں گے جس کے بعد چیف جسٹس عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گے۔
چیف جسٹس / ترکی
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو گی، چیف جسٹس چند روز میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گے
Dec 08, 2018