انٹربنک ڈالر 14 پیسے مہنگا، اوپن مارکیٹ میں 10پیسے سستا، سونے کی قیمت 350 روپے فی تولہ بڑھ گئی

Dec 08, 2018

لاہور (کامرس رپورٹر، نوائے وقت رپورٹ) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہو گیا ہے جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران روپے کی قدر میں کافی اتار چڑھاو دیکھا گیا کاروباری اوقات کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 14 پیسے کے اضافے سے 138 روپے 88 پیسے رہی جبکہ یورو 70 پیسے مہنگا ہو کر 157 روپے 98 پیسے اور برطانوی پونڈ 53 پیسے مہنگا ہو کر 177 روپے 2 پیسے کا ہو گیا ہے ۔اوپن مارکیٹ میں یونڈ اور یورو کی قیمت میں اضافہ ریکارد کیا گیا تاہم ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق ڈالر کی قیمت فروخت دس پیسے کی کمی سے 139 روپے 70 پیسے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ 50 پیسے مہنگا ہو کر 176 روپے 90 پیسے اور یورو ایک روپیہ مہنگا ہو کر 157 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔ علاوہ ازیںادھر سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350روپے اور300روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر اضافہ سے 1242 ہو گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 64900روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 55641 روپے ہوگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کے اضافے سے870 اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 8روپے57پیسے کے اضافے سے 745 روپے 88 پیسے ہو۔
ڈالر

مزیدخبریں