سیالکوٹ(نامہ نگار) بھارتی سکیورٹی فورسز کی ورکنگ با¶نڈری کے چپراڑ سیکٹر پر چناب رینجرز کی پوسٹ پر فائرنگ سے چناب رینجرز کا جوان شدید زخمی ہو گیا۔ چناب رینجرز کے جوانوں کی منہ توڑ جوابی کارروائی پر دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نے چناب رینجرز کی عابد شاہ پوسٹ پر اچانک فائرنگ شروع کر دی اور 50 کے قریب راو¿نڈ فائر کئے ۔ چناب رینجرز کاجوان غلام علی دائیں بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمی رینجرز اہلکار غلام علی کے دائیں بازو پر فائر لگا اور اس کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔ دوسری طرف چناب رینجرز حکام نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ پر فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی فائرنگ