لاہور (نوائے وقت نیوز) پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کے قیام اور ابتدائی 100 دنوں کی کامیاب تکمیل کے تناظر میں محکمہ لیبرو انسانی وسائل پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے ملازمین اور کارکنان کی سماجی و معاشی بہتری کو یقینی بنانے کے لئے نئی پنجاب لیبر پالیسی کی لانچنگ و افتتاحی تقریب انڈسٹریل ریلیشنز انسٹیٹیوٹ ٹاﺅن شپ لاہور میں منسٹر لیبر وہیومن ریسورس انصر مجید خان کی صدارت میں ہوئی۔ نئی پنجاب لیبر پالیسی 2018ءکے ذریعے مستقبل میں اٹھائے جانے والے ممکنہ اقدامات میں خاتمہ چائلڈ لیبر وداخلہ سکولز، خدمت کارڈز کے ذریعے مالی معاونت، تدارک جبری مشقت، کارکنان کے لئے کم ازکم تنخواہ میں اضافہ، بعد از ریٹائرمنٹ مفت میڈیکل، ہیلتھ کارڈز کا اجرائ، تحفظ یافتہ کارکنان کی تعداد میں اضافہ، لیبر قوانین میں ترامیم، صحت وتحفظ کے لئے قانون سازی، گھریلو ملازمین کے حقوق کی قانون سازی، فروغ سہ فریقی مشاورت اجتماع کی آزادی اور حقوق انجمن سازی ، صنعتی عمل میں خواتین کی بھرپور شرکت، خاتمہ جنسی تفریق و ہراسانی، مزید لیبر کالونیوں کا قیام ، شادی گرانٹ، فوتگی گرانٹ اور ٹیلنٹ سکالرشپ جیسی ویلفئیر گرانٹس کی بروقت ادائیگی اور برآمدات میں اضافہ کے لئے جی ایس پی پلس سکیم کے تحت حاصل شدہ ترجیحی کوٹہ کا تحفظ بذریعہ موثر اطلاق متعلقہ آٹھ بنیادی لیبر کنونشنز وغیرہ شامل ہیں۔
لیبر پالیسی
نئی پنجاب لیبر پالیسی : مزدوروں کیلئے کالونیاں‘ جبری مشقت کا خاتمہ‘ کم از کم تنخواہ میں اضافہ ہو گا
Dec 08, 2018