آف شور کمپنی کیس: زلفی بخاری نیب پیش، ایک گھنٹہ تک پوچھ گچھ

Dec 08, 2018

راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نیب آفس پیش ہوئے جہاں انھوں نے تفتیشی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا نیب ٹیم نے زلفی بخاری سے ایک گھنٹہ تک تفتیش کی۔ نیب نے زلفی بخاری کو راولپنڈی آفس میں طلب کر رکھا تھا جہاں ان کے خلاف آف شورکمپنیوں کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ زلفی بخاری نے نیب آفس پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔ نیب ٹیم نے زلفی بخاری سے ایک گھنٹہ پوچھ گچھ کی جس کے بعد وہ واپس چلے گئے۔ زلفی بخاری نے پارلیمنٹ ہا¶س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو استعفے کی کوئی پیش کش نہیں کی۔ اعظم سواتی اور میرے کیس میں بہت فرق ہے۔ میرے خلاف کسی جے آئی ٹی نے کچھ حاصل نہیں کیا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ نیب پراسیکوٹر کو جانتا ہی نہیں۔ میرے ساتھ لڑائی کے باعث ان کے استعفے کی بات سے زیادہ بڑا کوئی جھوٹ نہیں ہوسکتا۔ کیسزکے باعث وزیراعظم کو خود ہی استعفیٰ پیش کرنے سے متعلق سوال پر زلفی بخاری نے کہا کہ نہیں، استعفیٰ دینے والے ایک وزیر پر کوئی ریفرنس تھا۔ دوسرے پر جے آئی ٹی بنی تھی جبکہ میرا دوہری شہریت کا کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ میرے کیس میں کوئی غلط چیز تو نہیں، کوئی چوری کا الزام نہیں، کوئی ریفرنس نہیں، ای سی ایل میں میرے نام کے حوالے سے فیصلہ آنے والا ہے۔

زلفی بخاری

مزیدخبریں