میرے شوہر کو بازیاب کرایا جائے انیتا کوثر کی وزیراعظم اور چیف جسٹس سے اپیل

Dec 08, 2018

اسلام آباد (وقائع نگار) تھانہ صادق آباد راولپنڈی کی حدود سے نوجوان کواغواء کرلیا گیا ہے متاثرہ نوجوان کے بیوی بچے تھانے کے چکر کاٹ رہے ہیں ایس ایچ او سمیت دیگر افسران بات سننے کو تیار ہی نہیں ہیں بستی واہ کینٹ کی رہائشی انتیاکوثر نے نوائے وقت کو بتایا کہ وہ 4دسمبر کو اپنے خاوند شہزاد علی کے ساتھ موٹر سائیکل پر اپنی نند کے گھر صادق آباد راولپنڈی جارہی تھی کہ تھانہ صادق آباد کی حدود میں ایک پرائیوٹ کار نے انہیں روکا اور تین افراد نے اس کے خاوند کو زبردستی موٹرسائیکل سے اتارا اور گاڑی میں ڈا ل کر فرار ہو گئے متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ لب سڑک شور مچاتی رہی لوگ جمع ہو گئے تاہم ملزمان اس کے خاوند کو اغواء کرلے گئے میں نے ون فائیو کو کال کی تھانہ صادق آباد کی رپورٹ درج کروائی تاہم ایس ایچ او تھانہ صادق آباد نے معاملے کی تاحال کوئی ایف آئی آر تک درج نہیں کی ہے خاتون نے بتایا کہ اس کے تین چھوٹے چھوٹے بچے ہیں پولیس اہلکار روزبلاتے ہیں اور غائب ہوجاتے ہیں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کاخاوند رینٹ اے کار کا کا م کرتا ہے گزشتہ ہفتے اسکامشتاق نقوی نامی شخص سے جھگڑا ہو ا تھا جس نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں خاتون نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ میرے شوہر کو بازیاب کرایا جائے اور بازیابی میں رکاوٹ بننے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کریں۔

مزیدخبریں