کارکن سرمایہ، تحفظ کرینگے، تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں: حمزہ شہباز

لاہور (خبرنگار) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے پولیس تشدد کے نتیجہ میں زخمی کارکنوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف کی نیب میں پیشی کے موقع پر پولیس کی طرف سے پرامن پارٹی کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں ہم ان کا ہر سطح پر تحفظ کریں گے اور ان پر ہونے والے تشدد کی اسمبلی کے اندر اور باہر مذمت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کے پاس دھرنے والوں کی طرح ڈنڈے، غلیل، پتھر یا دیگر اشیا نہیں تھیں، یہ پرامن نہتے کارکن تھے جن پر پولیس نے بے جا تشدد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے اندھادھند تشدد میں ممبران اسمبلی اور وکلاءبھی محفوظ نہ رہے، ایک منتخب جمہوری حکومت کی ایما پر ہونے والے اس بدترین تشدد سے پرویز مشرف کی آمریت کی یاد تازہ ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا قانونی آئینی اور اخلاقی حق ہے جس سے کسی صورت روکا نہیں جا سکتا۔ اگر آئندہ ہمارے پرامن کارکنوں پر اس طرح کا تشدد کیا گیا تو ہم اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے۔
حمزہ شہباز

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...