اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ڈمی قومی اسمبلی ہے۔ حکومت تو کوئی اور چلا رہا ہے اس لئے مڈٹرم الیکشن کے حوالے سے بیانات کا کوئی نوٹس نہیں لینا چاہئے۔ ان لوگوں کا جمہوریت کا راگ الاپنا جمہوریت کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ جمعہ کو نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کی مجالس قائمہ کی تشکیل کے بارے میں فکرمندی کی ضرورت نہیں ہمیں کوئی حکومت نظر آتی تو بات کرتے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس رواں ماہ کے دوران منعقد ہونے کا امکان نہیں وہ آئندہ چند روز میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جا رہے ہیں۔ واپسی پر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے تجویز مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے مسلم لیگ (ن) نے بنیادی اہداف‘ قواعد ضوابط طے کرنا باقی ہیں۔ اس سلسلے میں ہوم ورک مکمل ہونے کے بعد اے پی سی بارے میں پیشرفت ہو گی۔ مسلم لیگ (ن) نے اے پی سی بارے میں تجاویز کو پارلیمانی پارٹی میں زیرغور لانا ہے۔
فضل الرحمنٰ
آل پارٹیز کانفرنس رواں ماہ ہونے کا کوئی امکان نہیں‘ فضل الرحمنٰ
Dec 08, 2018