مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے چار کشمیری نوجوانوں کو مجاہدین قرار دے کر شہید کر دیا

Dec 08, 2018

سرینگر/نئی دہلی(اے این این + کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے چار کشمیری نوجوانوں کو مجاہدین قرار دے کر شہید کر دیا ہے جبکہ گزشتہ روز کنٹرول لائن پر فائرنگ سے زخمیہونے والے دو فوجی دم توڑ گئے ہیں ۔ یہ واقعہ ضلع کولگام کے علاقے حی پورہ بٹہ گنڈ میں پیش آیا۔قابض فورسز کے مطابق علاقے میں مبینہ جنگجوو¿ں کی موجوگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا ۔اس دوران علاقے کو محاصرے میں لیا گیااور موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند کر کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔گھر گھر تلاشی کے دوران ایک گھر میں چھپے جنگجوو¿ں نے فورسز پر فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کافی دیر جاری رہا۔مقابلے میں چار نوجوان مارے گئے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔دوسری جانب مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک گھر کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا جس کے ملبے سے چار افراد کی نعشیں ملی ہیں ۔واقعہ کے خلاف لوگوں نے گھروں سے نکل کر احتجاج کیا ۔اس دوران بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔واقعہ کے بعد علاقے میں دکانیں ،بازار اور تعلیمی ادارے بھی بند کر دئےے گئے ۔دوسری جانب بھارتی فوج نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی جوابی کارروائی میں زخمی ہونے والے دو فوجی دم توڑ گئے ہیں ۔یہ فوجی ضلع بارہمولہ کی تحصیل اوڑی اور مژھل سیکٹر میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب مشترکہ مزاحمتی قیادت کے احتجاجی پروگرام ہفتہ انسانی حقوق کی مناسبت سے حریت (گ)اور لبریشن فرنٹ قائدین و کارکنان نے جمعہ کوبڈگام ،ماگام، بمنہ کراسنگ،چوٹہ بازار،چھتہ بل ویراو ر ہاکر مولہ میں مشعل اور موم بتیاں جلاکر پرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔اس دوران پولیس نے لالچوک میں تاجر انجمن کشمیر اکنامک الائنس کے کئی ذمہ داروں کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ انسانی حقوق کی پامالیوں اور شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔ حریت(ع)، پیپلز پولیٹیکل فرنٹ، مسلم لیگ، محاذ آزادی اور پیپلز لیگ نے شہر و دیہات میں حکمرانوں کی جانب سے حریت پسند قائدین، کارکنوں اور زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے وابستہ افرادکی گرفتاری اور پر امن احتجاجی مظاہرین حتیٰ کہ موم بتیاں اور مشعل روشن کرنے والوں کی خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کی۔ انہوں نے دنیا کی تمام مصنف اقوام سے اپیل کی وہ آگے آکر کشمیر میں جاری زیادتیوں کو روک کر اہل کشمیر کے مطالبہ حق خودارادیت کو پوراکرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بھارت کے تفتیشی ادارے این آئی اے کی خصوصی عدالت نے دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی 2 ساتھیوں ناہیدہ نصرین و فہمیدہ صوفی کو 12 دسمبر کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ این آئی اے کی طرف سے حال ہی میں عدالت میں آسیہ اندرابی‘ فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نصرین کے خلاف چالان میں ان کے خلاف عائد کئے گئے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے یہ وارنٹ جاری کئے ہیں۔ کشمیر کے دو نوجوانوں کو گجرات کے شہر کچھ سے گرفتارکیا گیا ہے۔ ان کے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ دونوں پتھراﺅ کے کئی واقعات میں ملوث رہے ہیں اور ان کے خلاف کیس بھی درج ہیں۔ 6 نوجوانوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ پی ایس اے کے تحت گرفتاری کے بعد ہیرانگیز جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
کشمیر

مزیدخبریں