فیصل آباد ( نما ئندہ خصوصی) فیصل آباد میں کپڑا رنگنے والی فیکٹری میں خستہ حال بوائلر پھٹنے کے نتیجہ میں2مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ واقعہ سرگودھا روڈ پر ڈائنگ فیکٹری میں پیش آیا جہاں موجود بوائلر کو کوئلے کی مدد سے چلایا جا رہا تھا کہ وہ اچانک دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں وہاں موجود دو مزدور عثمان رضا اور محمد وقار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک مزدور زخمی ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاوروں نے لاشیں ملبے سے نکالیں۔ اور زخمی مزدور کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جاں بحق مزدوروں کی لاشیں الائیڈ ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔