اسلام آباد (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بارے اقوام متحدہ کی رپورٹ کا جائرہ لینے کیلئے انٹرنیشنل کانفرنس آج (ہفتہ 8) کواسلام آباد میں ہو گی ۔کانفرنس سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ، برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈقربان حسین، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلات چوہدری یاسین، جینی ٹیلر، مشعال ملک ، احمد بلال صوفی ، حریت رہنما غلام محمد صفی اور دیگر قائد ین خطاب کریں گے۔