راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے جہلم ڈویژن کے مشقوں کے علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے جلال پور جٹاں کے قریب بریگیڈئر سطح کی تربیتی مشق کا معائنہ کیا۔ کورکمانڈر نے ٹریننگ اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلی معیار کو سراہا۔ کور کمانڈر نے تمام رینکس کو ٹریننگ، حربی تیاری پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔