افغانستان: چیک پوسٹوں پر حملے ، 14افغان فوجی ہلاک

کابل(اے این این)افغان صوبے ہرات میں طالبان عسکریت پسندوں کے دو حملوں میں چودہ افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔ جمعہ کے روز حکام نے بتایا کہ رات کو کی گئی اس کارروائی کے دوران شدت پسندوں نے اکیس فوجیوں کو قیدی بھی بنا لیا۔ صوبائی کونسل کے رکن نجیب اللہ کے مطابق طالبان نے دو فوجی چیک پوائنٹس پر حملہ کیا، جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے مابین چھ گھنٹے تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسری طرف وزارت دفاع نے اس حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد دس بتائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن