کراچی (نیوز رپورٹر)متحدہ مجلس عمل سندھ کے جنرل سیکر ٹری اورشیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہاہے کہ موسم سرما میں بھی کے الیکٹرک انتظامیہ جعفرطیار اور ملحقہ علاقوں میں عوام کو مسلسل دھوکا دے رہی ہے شہریوںکے ساتھ زیادتی کا یہ سلسلہ بند کیا جائے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کی اصل ذمہ دار وفاقی حکومت اورکے الیکٹرک کی نا اہل انتظامیہ ہے۔ ہم کے الیکٹرک انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کنڈا مافیاکیخلاف کارروائی کی جائے اور باقائدگی سے بل ادا کرنے والے شہریوں کو ملیر کے دیگر علاقوں کی طرح ریلیف فراہم کیا جائے۔
لوڈ شیدنگ کی اصل ذمہ دار وفاقی حکومت اورکے الیکٹرک ہے‘ علامہ سید ناظر عباس تقوی
Dec 08, 2018