’وزیراعظم نے مجھے وزارت اطلاعات میں آنے کی دعوت دی‘:شیخ رشید کادعویٰ ، بعدازاں وزیر اطلاعات بننے کی تردید کردی

Dec 08, 2018 | 20:26

ویب ڈیسک

کیا فواد چودھری کی وزارت خطرے میں ہے؟ کیا شیخ رشید پھر سے وزیر اطلاعات بنیں گے؟ وزیر ریلوے کی گفتگو سے ہلچل مچ گئی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزارت اطلاعات میں آنے کی دعوت دی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ کل وزیراعظم سے 4 میٹنگز ہوئیں، جن میں عمران خان نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آجائیں تاہم مجھ میں اتنی ہمت نہیں، دن رات کام کرتا رہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ "وہ" لندن میں 8 دن سے پکنک پر ہیں، میں نے اُن سے کہا ہے کہ لندن سے واپس آجائیں۔وزیر ریلوے سے صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم وزارت کی تبدیلی کا کہیں تو آپ کا ردعمل کیا ہو گا؟ تو انکا کہنا تھا کہ میں کہوں گا "لو یو، تھینک یو ویری مچ"۔

بعدازاں میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعدوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے فواد چودھری کی جگہ خود وزیر اطلاعات بننے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کوئی یہ نہ سوچے کہ میں فواد چودھری کی جگہ لے سکتا ہوں پکنک کی بات مذاق میں کہی فواد چودھری بہترین وزیر اطلاعات ہیں ان کا سپورٹر ہوں اور ان کے ساتھ کھڑا ہوں دنیا ادھر اُدھر ہو سکتی ہے میں وزیر اطلاعات بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا ریلوے میں خوش ہوں اس میں کارکردگی دکھائوں گا اپنے رد عمل میں شیخ رشید نے کہا کہ فواد انتھک محنتی ہے کوئی سوچ بھی نہیں کہ میں فواد کے خلاف ہوں فواد سے کل بات ہوئی انہیں کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ آپ واپس آجائیں فواد چودھری میرا بھائی ہے وہی وزیر اطلاعات رہے گادنیا ادھر اُدھر ہو جائے فواد کے خلاف سازش ہے شامل نہیں ہوں گا آپس کی باتیں تھیں وہ بھی لوگ ریکارڈ کر لیتے ہیں غلط خبر چلانے والوں کو اللہ ہدایت دے۔

مزیدخبریں