چار روز قبل خبر آئی کہ فواد چوہدری کے خلاف PTI کابینہ محاذ بن چکا ہے:شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر شہلارضا کا ٹویٹ

شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے بعد پیپلز پارٹی کی رہنماشہلارضا کاپی ٹی آئی کے خلاف ظنزیہ ٹویٹ سامنے آگیا۔شہلارضا نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے دعویٰ کیا کہ چار روز قبل خبر آئی کہ فواد چوہدری کے خلاف PTI کابینہ محاذ بن چکا ہے،انھوں نے مزید یہ بھی دعویٰ کیا کہ فواد چوہدری سے خیبرپختونخوا کے ایم این ایز(MNAs)بھی ناراض ہیں جس کانتیجہ آج شیخ رشید کووزیراطلاعات بنائے جانے کی صورت میں سامنے آیاہے ۔ شہلارضانےمزید طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہاکہ عام زبان میں اسے کہتے ہیں بھوت گیے۔۔۔۔۔۔خاص زبان میں یہ”سو دن میں تیسری وکٹ کا گرنا کہا جائے گا.

ای پیپر دی نیشن