لاہور (پ ر) دنیا فاونڈیشن اور اخوت کے اشتراک سے آغاز کردہ’’قصور مواخات پروگرام ‘‘(Voices of the Poor) کی تعارفی تقریب کا انعقاد یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں کیا گیا ۔ قصور مواخات پروگرام دنیا فاونڈیشن اور اخوت کی ایک مشتر کہ کاوش ہے۔اس پروگرام کا مقصد شراکت داری اور خود مختاری کے اصولوں پر کاربند رہ کر دیہی آبادی کی سپورٹ کرنا ہے تاکہ انکومعاشی اور معاشرتی طور پر متحرک کیا جائے ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر امجد ثاقب، بانی اخوت تھے۔ نامور کالم نویس اور تجزیہ کار جناب ہارون رشید نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں محترمہ خدیجہ عامر نے قصور مواخات پروگرام کے تصور اور طریقہ کار پر روشنی ڈالی اور محترمہ فضا ظہیر نے ماڈریٹر کے فرائض سر انجام دیے۔ تقریب کے شرکا ء میں طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ زندگی سے سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل تھیں ۔ تقریب کا ایک حصہ قصور مواخات پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی حقیقی کہانیوں پر مبنی تھا ۔ یہ مختصر ویڈیوز اِن افراد اور گھر انوں پر مشتمل تھیں جنہوں نے قصور مواخات پروگرام کے زریعے دیہی برادری کی معاشی و معاشرتی ترقی کو یقینی بنایا ۔ انھیں تقریب کے دوران ’’ رئیل لائف ہیروز ‘‘ کے خطاب سے نوازاگیا ۔