براٹسلاوا (اے پی پی) سلوواکیہ کے شہر پریسوو میں ایک 12 منزلہ عمارت میں گیس دھماکے ہونے سے کم از کم پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ 40 زخمی ہو گئے۔سلوواکیہ کے وزیر اعظم پیٹر پیلیگرکن جائے حادثہ پہنچے اور کہا کہہم نے گیس دھماکے میں اب تک پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے لیکن یہ تعداد اب بڑھ سکتی ہے۔محکمہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کے مطابق یہ دھماکے کل دوپہر ہوا اور اس کے بعد آگ کی لپٹوں نے عمارت کے سب سے اوپر کے چار یا پانچ منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
سلوواکیہ،گیس دھماکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی
Dec 08, 2019