واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب مون جے اِن کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکراتی عمل کو جاری رکھنا ضروری ہے۔ اس بات چیت میں دونوں لیڈروں نے جزیرہ نما کوریا کی مجموعی صورت حال کو انتہائی سنگین بھی قرار دیا۔ یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی جب ایک روز قبل شمالی کوریائی وزیر خارجہ چو سون ہوئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر تنقید کی تھی، جس میں انہوں نے اس کمیونسٹ ملک کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کا امکان ظاہر کیا تھا۔ اسی بیان میں ٹرمپ نے شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اْن کو ایک مرتبہ پھر ’راکٹ مین‘ قرار دیا تھا۔