مصنوعی سیارے سے لی گئی تصویر سے شمالی کوریائی میزائل سائٹ پر سرگرمی کی نشاندہی

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی تحقیقی ادارے مڈلبری انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کا کہنا ہے کہ مصنوعی سیارے سے لی گئی تصویر سے شمالی کوریا کی ایک لانچ سائیٹ پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کے تجربات بحال کرنے کے اقدامات کا عندیہ ملتا ہے۔مونرے میں واقع اس ادارے نے شمالی کوریا کے شمال مغربی حصے کے تون چانگری علاقے کے اس مقام کی تصویر جاری کی ہے۔ پلانیٹ لیبز کے زیر انتظام ایک مصنوعی سیارے نے یہ تصویر جمعرات کو کھینچی تھی۔ادارے نے کہا ہے کہ تصویر میں ایک اسٹینڈ کے قریب بڑا شپنگ کنٹینر دکھائی دے رہا ہے جو بیلسٹک میزائل انجن کے تجربات کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن