عمران اب کشمیر کا نام لینا بھی گوارا نہیں کرتے: عبدالصمد شکوری

Dec 08, 2019

لاہور (پ ر) ڈاکٹر عبدالصمد شکوری نے کہا ہے کہ حکمران اب کشمیر میں نام لینا گوارا نہیں کر رہے مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی چشم پوشی افسوسناک ہے غربت ختم کرنے کے دعویداروں نے اشیاء خوردونوش اور میڈیسن بھی مہنگی کر دی ہیں ہر ہفتے کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن منانے کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا ڈیڑھ سال میں قانون سازی بھی نہ ہو سکی غربت ختم کرنے کے دعوے داروں نے تو غریب کے کچن ہانڈی کی ضرورت ٹماٹر بھی اتنا مہنگا کر دیا اب کھانا پکانا بھی مشکل ہو گیا ہے بجلی کے بلوں میں ہر ماہ مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے آج ہر ہسپتالوں میں جاکر دیکھیں غریب مر رہا ہے میؤ ہسپتال گیلانی وارڈ میں کارڈیالوجی کے مریض ایک بیڈ پر دو دو پڑے ہیں اور کئی مریض ویل چیئر پر بیٹھے بیڈ خالی ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں