مقبوضہ بیت المقدس(اے پی پی) فلسطین کے 1948ء کی جنگ میں اسرائیلی قبضے میں آنے والے علاقے الطیرہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ شام نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 33 سالہ سمارہ غازی سمارہ اور 49 سالہ عقل دعاس کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔الطیرہ شہر میں دوار بلدیہ میں واقع شاورما ہوٹل میں کام کرنے والے سمارہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ایک دوسرے فلسطینی دعاس کو بھی نامعلوم افراد نے اسی علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کیا۔