عام انتخابات میں مسترد شدہ عناصرکو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں :شہباز احمد

نارنگ منڈی ( نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر امن کمیٹی شہباز احمد کڑہائی والے نے کہا ہے کہ پاکستان کے باشعور عوام ترقی مخالف سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں اور پوری قوم جان چکی ہے کہ انتشار کی سیاست کے پیچھے مخصوص ایجنڈا ہے عام انتخابات میں مسترد شدہ عناصرکو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں یہ عناصر صرف ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں ان لوگوں نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے منفی سیاست کے علمبر دار وں کو قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔

ای پیپر دی نیشن