مندرہ ( نامہ نگار)یونین کو نسل کوری اور نور دولال میں حالیہ سروے کے مطابق 2888افراد معذور ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے رویوں کو درست کریں بالخصوص معذور افراد پر ہم زیادہ توجہ دیں اور انہیں اچھاپڑھا لکھا شہری بنائیں دنیا کی آبادی کا دس سے پندرہ فیصد افراد باہم معذور ہیں انکی ضرورت ہم سے زرا مختلف ہے ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہماری زمہ داری ہے ان خیالات کا اظہارپرو جیکٹ آفیسر ڈاکٹر طارق پرویز ، چوہدری محمد رمضان ، سید ساجد نقوی ، ڈاکٹر رو بینا ،ڈاکٹر اشرف عنایت ، ڈاکٹر شاکر و دیگر نے گزشتہ روز سی بی آر ایل پروجیکٹ یوسی کوری دولال میں عالمی معذور ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔