کشمیر میں جلد از جلد ریفرینڈم کرایا جائے، پیر عبید اللہ القادری

Dec 08, 2019

جبر(نامہ نگار)انگلینڈ میں مقیم پیر عبید اللہ القادری رتالوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر میں جلد از جلد ریفرینڈم کرایا جائے برطانیہ میں ریفرینڈم ہوا کہ یورپی یونین کے ساتھ رہنا ہے یا چھوڑنا ہے اس سے پہلے 2014 میں سکاٹ لینڈ کی آزادی کے لئے ریفرینڈم ہو چکا ہے کشمیر میں ریفرینڈم کیوں نہیں ہو سکتا؟ کیا کشمیر میں بسنے والے انسان نہیں ہیں؟کشمیر کے مسئلے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ظلم کی انتہا ہے انہوںنے کہا مسلم ممالک کے حکمران بے فکرہیں یا مجبورہیں لیکن کیا ہماری تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں کشمیر کے ایشو پر متحد ہو کر بڑے پیمانے پر احتجاج نہیں کرسکتیںانہو نے مزید کہا ساری دنیا کے وہ تمام لوگ جو انسانیت کا درد رکھنے والے ہیں کشمیر کے عوام کے لیئے آواز اٹھائیں کیونکہ کشمیر صرف پاکستان اور ہندوستان کا مسئلہ ہی نہیں بلکہ یہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔

مزیدخبریں