مولانا سے پوچھیں کس دسمبر میں استعفیٰ آئیگا، حکومت 5 سال پورے کریگی: شیخ رشید

Dec 08, 2019

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا سے پوچھیں استعفا کس دسمبر میں آئے گا؟ حکومت پانچ سال پورے کرے گی، آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا معاملہ ایک ڈیڑھ ماہ میں حل ہو جائے گا۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے میں مزید نوکریوں کی گنجائش پیدا ہوگی۔ تین سال میں راولپنڈی کی شکل بدل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا سے پوچھیں استعفیٰ کس دسمبر میں آئے گا؟ حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا معاملہ ایک ڈیڑھ ماہ میں حل ہو جائے گا۔ امید ہے بازارکے منتخب ارکان قومی اسمبلی کے ممبران کی طرح نہیں لڑیں گے۔ قومی اسمبلی میں ہم لڑ لڑ کر تھک جاتے ہیں آخر میں کام کچھ نہیں ہوتا۔ مزید برآں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں، ہم نے حکومت لی ابھی نظام نہیں بدلا، عمران خان کو مائنس کرتے خود مائنس ہوگئے، پاکستان میں عمران خان کے قد جیسا لیڈر موجود نہیں ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی قیادت تلاش کرنا پڑ رہی ہے۔ پنجاب کے آصف زرداری ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔ شہبازشریف باہر گئے ہیں، اب پندرہ بیس سال بعد ہی واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چیف منسٹرز کے نظام کا کوئی احتساب نہیں ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری سوچ ہے ان سے پیسے لے کر انہیں جانے دینا چاہیئے، فیصلہ وزیر اعظم عمران خان نے ہی کرنا ہے، پہلے سے کہہ رہا ہوں ان کو جانے دیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی میں اچھے لوگ ہوتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ اور لطیف کھوسہ سمیت چند ایک اچھے چہرے ہیں۔ زندگی میں آصف زرداری سے صرف 2 بار ملا۔ ایک بار اس لیے ملا کے راجہ پرویز اشرف کی جگہ قمر زمان کائرہ کو وزیر اعظم بنا یا ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پھر کوئی مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے، 15 جنوری تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ مولانا استعفی لینے آئے تھے۔ دنیا میں قید کاٹنا آسان ہے دھرنا دینا زیادہ مشکل کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز خاموش ہیں اور وہ خاموش ہی رہیں گی، خاموشی مریم نواز کا مقدر ہے۔ نواز شریف کے آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ نواز شریف باہر بیٹھ کر ویسے ہی دیکھیں گے جیسے سعودی عرب کو دیکھتے تھے۔

مزیدخبریں