نمایاں خدمات پر چار چینی شخصیات کیلئے پاکستان کے سول ایوارڈز

Dec 08, 2019

بیجنگ (آئی این پی) چار چینی شخصیات کو پاک چین سماجی و اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے نمایاں خدمات پر پاکستان کے سول ایوارڈزسے نواز دیا گیا۔ اس حوالے سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انھیں صدر پاکستان کی جانب سے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے ایوارڈز سے نوازا ۔ تقریب میں پاکستانی سفارتخانے اور چینی وزارت خارجہ کے افسران نے شرکت کی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ایوارڈز وصول کرنے والوں میں مسٹر شوشائوشم، مسٹر وانگ شیائو تائو، مس لنِ یی، مسٹر لی شوئی دانگ شامل ہیں۔ شو شائو شم 2013سے 2017تک چین کے قومی ترقی اور اصلاحات (این ڈی آر سی )کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ این ڈی آر سی کے چیئرمین کے طور پر انکے دور میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) تصور سے ٹھوس تک تیزی سے ترقی کی۔ مسٹر وانگ شیائو تائواس وقت چین کی بین الاقومی ترقیاتی تعاون ایجنسی (آئی ڈی سی اے) کے سربراہ ہیں اور وہ پاک چین دوستی کے بہت حامی ہیں۔

مزیدخبریں