انسانی خلقت میں اللہ کی ان گنت نشانیاں ہیں:سید ریاض نجفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ خلقت انسان میں بہت سی نشانیاں ہیں۔ اللہ چاہتا تو انسان کو ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں تخلیق کر سکتا تھا لیکن انسان کو تدریجی طور پر تخلیق کیا گیا ،سب سے پہلے پانی کی شکل میں نطفہ پھر گوشت کا لوتھڑہ اور ہڈیاں بنتی ہیں۔ ایک قطرے سے محیرالعقول اعضا و جوارح کی تخلیق میں بہت سی نشانیاں ہیں۔اور انسان خلقت کا بہترین شاہکار ہے۔ اس نعمت عظیم وجود انسانی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا واجب ہے۔ جادوٹونا اور جن واقعیت ہے، اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے لیکن اس کا حل موجود ہے ، گھرکے تمام افراد تلاوت کلام مجید کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...