لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم اتحاد امت پاکستان کی اپیل پرچاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں یوم غوث اعظم ؓ منایا گیا ۔ مساجد میں غوث اعظم کے موضوع پر سیرت وکردار پر علماء کرام ومشائخ عظام نے روشنی ڈالی ،مرکزی تقریب اتحاد امت اسلامک سنٹر ارشد گارڈن کینال بنک روڈ ہوئی جس سے چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اور کوآرڈینٹر متحد ہ علماء بورڈ حکومت پنجاب پیر محمد ضیاء الحق نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غوث اعظم نے بچپن سے لیکر بڑھاپے تک سیرت نبیؐ کے مطابق زندگی بسر کی، آپ نے لاکھوں لوگوں کو دین اسلام کی طرف گامزن کیا ہزاروں کو مسلمان کیا اور سینکڑوں کو کامل اولیاء کی صفوں میں شامل کیا آپ کی ذات وہ ذات ہے جن سے اختلاف نہیں کیا جا سکتا کیونکہ انہوں نے ہمیشہ وہی کیا جو اسلام کہتا ہے۔جبکہ حقیقی مسلمان ہمیشہ اللہ کی رضا کے سامنے اپنے آپ کو ایسے پیش کر دیتا ہے جسے مردہ اپنے جسم کو غسل کرنے والے کے سامنے پیش کرتا ہے ۔