کرفیوکے باعث80 لاکھ کشمیری اذیت ناک زندگی گزرانے پرمجبورہیں: طارق سلیم

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ ) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 22دسمبر کواسلام آباد میں ایک عظیم الشان اور تاریخی کشمیر مارچ منعقد ہو گا جس میں لاکھوں افراداہل کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف ہندوستانی فوج کے مظالم اور پاکستانی حکمرانوں کے خلاف غم و غصے کا اظہار کر یں گے ۔،اور اسلام آباد کے بے حس حکمرانوں کو اُن کی ذمے داریاں یاد دلا ئیں گے ،انھوں نے کہا 22دسمبر کے عظیم الشان پرو گرام میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کشمیرکے حوالے سے حکمرانوں کو چارٹر آف اسلام آباد پیش کر یں گے، مسئلہ کشمیر صرف جماعت اسلامی کا نہیں بلکہ پوری اُمت مسلمہ کا مسئلہ ہے مگر اس مسئلے کو صر ف جماعت اسلامی نے زندہ کیا ہو ا ہے، اسلام آباد کے حکمرانوں نے بے حسی کی چارد اُوڑھ رکھی ہے اور کشمیر یوں پر 125دن سے جاری مظالم پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔125دن مکمل محاصرے اور مواصلاتی لاک ڈائون کے باعث80 لاکھ کشمیری اذیتناک زندگی گزرانے پرمجبورہیں 9لاکھ فوج نے انسانی ،سیاسی ،سماجی ،معاشی،معاشرتی اور مذہبی آزادیا ں سلب کررکھی ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے اسلام آباد میں پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اقبال خان،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات سجاداحمدعباسی کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا اہل مغر ب جا نوروں کے حقوق کی بات تو کر تے ہیں مگر انھیں کشمیر میں مسلمانوں پر ہو نے والے مظالم کیو ں نظر نہیں آتے ؟ ،ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا مگر حکو مت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تقریروں اور زبانی جمع خر چ کے سوا کچھ بھی نہیں کیا ،مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں ،شہادتوں اور مظالم کا سلسلہ جاری ہے، انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک گیر کشمیر مار چز کے ذریعے عالم اسلام کے 56اسلامی ممالک کو کشمیر یوں کے حوالے سے اُن کا اخلاقی فر ض بھی یا د دلانا چاہتی ہے ، انھوں نے کہا اس موقع پر ہم سید علی گیلانی اور مقبوضہ کشمیرکی حر یت قیادت کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو جبر اور گھٹن کے اس ما حو ل میں بھی پو ری جرات اور استقامت کے ساتھ اپنی جدو جہد جاری رکھے ہو ئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن