نیول بیس پر حملہ کرنیوالا سعودی فوجی تھا: امریکی محکمہ دفاع، شاہ سلمان کا ٹرمپ سے اظہار افسوس

فلوریڈا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ ریاست فلوریڈا کے شہر پنساکولا کے بحری اڈے پر فائرنگ کرنے والا سعودی فوجی تھا۔ فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق فلوریڈا میں بحری اڈے میں مسلح حملہ آور نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک‘ 8 زخمی ہوئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا تھا۔ امریکی میڈیا کا پولیس حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ حملہ آور محمد سعید الشامرانی کا تعلق سعودی فوج سے ہے اور وہ امریکی نیول بیس پر زیرتعلیم تھا‘ حملہ آور پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ واقعے پر سعودی شاہ سلمان نے ٹیلیفون کرکے امریکی صد ٹرمپ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا حملہ آور کی سوچ سے سعودی عوام کی سوچ مطابقت نہیں رکھتی۔ سعودی عوام حملے پر برہم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نیول بیس پر حملے کے وقت 16 ہزار اہلکار موجود تھے۔ علاقہ کلیئر کروانے کے بعد بیس کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...