نوشہرہ: مال گاڑی کی زد میں آکر دیور‘ بھابھی‘ 2 بچے جاں بحق

Dec 08, 2019

نوشہرہ ( نوائے وقت رپورٹ + نیٹ نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث 6 افراد مال گاڑی کی زد میں آ گئے۔ خاتون‘کمسن بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے نواحی علاقے امان گڑھ کے قریب 6 افراد مال گاڑی کی زد میں آ گئے‘جس کے باعث چار افراد جاں بحق ہوگئے‘ زخمیوں میں 2 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں تاج محمد اس کی بھابھی نازیہ اور 2 کمسن بچے شامل ہیں۔ متاثرہ فیملی چارسدہ کی رہائشی ہے۔ متاثرین ٹرین کی پٹڑی عبورکر رہے تھے۔ حادثہ ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا‘ مال گاڑی پشاور سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

مزیدخبریں